میٹرک کا نتیجہ کب؟ شیڈول آ گیا

میٹرک کا نتیجہ کب؟ شیڈول آ گیا


لاہور: ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کے اعلان کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان لاہوربورڈ کے مطابق میٹرک کے نتائج کا اعلان کل 24 جولائی بروزجمعرات کوکیا جائے گا جبکہ  پوزیشن ہولڈرزطلبہ و طالبات کے نام آج پریس کانفرنس کے دوران جاری کیے جائیں گے۔

اسکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ، موبائل ایپ اوربذریعہ ایس ایم ایس بھی حاصل کیے جا سکیں گے، والدین اورطلبہ کو بروقت نتائج تک رسائی فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نتائج کے ساتھ ساتھ پوزیشن ہولڈرزکے اعزازمیں ایک تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات دیے جائیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top