میٹرک نتائج

میٹرک نتائج


راولپنڈی ، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن لارنس کالج گھوڑا گلی کے محمد عثمان ، دوسری پوزیشن تلا گنگ کی بسمہ علی اور تیسری پوزیشن بحریہ فائونڈیشن چکوال کی مریم شہزادی نے لی۔

کوئٹہ، میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور میں حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

لاہور میں میٹرک امتحان میں  2 لاکھ 54 ہزار 12 طلبہ نے حصہ لیا ،ایک لاکھ 65 ہزار 912 امیدوار کامیاب اور 88 ہزار 100 فیل ہو گئے ، کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا

ملتان میں دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

ایک لاکھ 24 ہزار 138 طلبہ نے امتحان دیا ، سائنس گروپ میں 38 ہزار 607 طلبہ کامیاب ہوئے ، آرٹس گروپ میں لڑکوں کی کامیابی کی شرح 20۔47 فیصد رہی۔ سائنس گروپ میں  43 ہزار 690 طالبات نے کامیابی حاصل کی۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ ، سرگودھا اور بہاولپور میں طالبات نے پوزیشنز حاصل کیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top