چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی اسکول میں شاندار سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔ طالبات نے مختلف کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا۔ والدین اور مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی.تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
طالبات نے چاٹی ریس ، پچاس میٹرریس، تھری لیگ ریس، فش ریس اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر بچوں نے کراٹے اور ایروبیکس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ علاقائی ثقافت کے اظہار کے سلسلے میں طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔
مختلف گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور دیگر نمایاں مہمانوں نے انفرادی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور ٹیموں میں میڈلز ، انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔
صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کی لوکیشن چیک کرنے کیلئے ایپ لانچ کر دی
انکا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق 76 سالوں تعلیم کے شعبہ کے درپیش مسائل کو حل کروں۔
انہوں نے پنجاب حکومت کے مختلف اقدامات کا ذکر کیا جو اسٹوڈنٹس کی تعلیمی سہولیات اور ضروریات کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خالد محمود رسول کا کہنا تھا کہ بچوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔
تقریب میں چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سید عثمان واسطی اورپرنسپل نجم الصباح سمیت مہمانوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گیمز میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کھیل کود میں حصہ لینے سے ان میں خوداعتمادی پیدا ہوئی ۔ ایسی غیر نصابی سرگرمیوں سے ٹیم سپرٹ اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو ان کی شخصیت کے لئے ضروری ہے۔