موسلا دھار بارشوں کے باعث کراچی ضلع وسطی اور حیدر آباد میں کل (جمعرات)تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ضلع وسطی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔یاد رہے شہر قائد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، گھگھر پھاٹک کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
انٹرنیٹ کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ پی ٹی اے نے بتا دیا
دوسری جانب حیدرآباد میں بھی شدید بارشوں کے باعث کل (جمعرات)عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر کے تمام تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،میئر کراچی کا کہنا تھا بارشوں کے طاقتور سسٹم کے پیش نظر انتظامات کئے گئے ہیں۔
پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
کے ایم سی کا عملہ دن رات برساتی پانی کی نکاسی میں مصروف ہے،برساتی پانی کی نکاسی کے لئے ٹیمیں سڑکوں پر موجود ہیں۔
کراچی کی تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے ،جہاں برساتی پانی جمع ہوگا وہاں فوری مشینری پہنچائی جائے گی۔