ملک بھر میں پرائیویٹ سکول کب سے کھلیں گے؟ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا

ملک بھر میں پرائیویٹ سکول کب سے کھلیں گے؟ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا


پاکستان کے تمام پرائیویٹ سکولز(private school) یکم ستمبر 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے سکولزطلبا واساتذہ کے تحفظ وتعلیم بحالی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

لاہور میں 45 اسکولز کے علاوہ تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائینگے

تمام پرائیویٹ اسکولز کو ہدایات نامہ جاری کردیا گیا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکولز اگلے نوٹس تک بند رہ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے باعث اسکول بند(school holidays) کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا۔

محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چھٹیوں کا اعلان کر سکیں گے۔

امریکی صدر نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

یاد رہے ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں سیلاب کے باعث تعلیمی ادارے پہلے ہی 7 روز کے لیے بند ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top