محکمہ تعلیم پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کو بڑھانے کی وجہ بتا دی۔
اپنے پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ گرمی کی لہر کے پیش نظر بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوگا تاہم ہمارے لیے بچوں کی صحت کو ترجیح دینا ضروری ہے۔
یاد رہے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کے حکومتی فیصلے کو غیر ضروری اور بلاجواز قرار دیا تھا۔
پنجاب: گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کی ہوں گی
ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ابرار احمد خان نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے، کیونکہ اس سے طلبہ کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، خاص طور پر میٹرک کی کلاسز بری طرح متاثر ہوں گی۔