محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹس لےلیا

محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹس لےلیا


لاہور: بچوں سے مزدوری کا کام لینے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بچوں سے لیبر کا کام نہ لیا جائے۔ ورکشاپس اور ہوٹلز اور پر کام کرنے والے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایا جائے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کوآرڈی نیشن کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ یتیم اور مجبور بچوں کی نشاندہی کر کے فوری داخلہ یقینی بنایا جائے۔ اور بڑے بچوں کے لیے دوپہر کے اوقات میں اسکولوں میں داخلے کا انتظام کیا جائے۔

پنجاب میں بچوں کی سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھنے اور اسکول میں حاضری یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسوسی ایٹ ڈگری، خیبرپختونخوا حکومت نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سی ای اوز، ڈپٹی سی ای اوز اور اے ای اوز کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top