محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق کالجز اور یونیورسٹیز یکم جون سے 15 اگست تک بند رہیں گی،میدانی علاقوں میں اعلیٰ تعلیمی ادارے یکم جون سے 15 اگست تک بند رہیں گے جبکہ بالائی علاقوں میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں یکم سے 31 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔
ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں جولائی تا دسمبر معمول سے زیادہ بارش متوقع
قبل ازیں خیبرپختونخوا کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان سامنے آیا تھا،اعلامیہ کے مطابق میدانی اضلاع میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہونگی، مڈل اور ہائی اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔
اسی طرح بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم سے 31 جولائی تک ہونگی،صوبے کے میدانی اضلاع میں پشاور، چارسدہ، صوابی، مرادن، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپےکا اضافہ
بالائی اضلاع میں سوات، مالاکنڈ، دیر، چترال ،بونیر اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔