وفاقی تعلیمی بورڈ (فیڈرل بورڈ) نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کیلئے گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے میٹرک اور انٹر کے فرسٹ ایئر کے امتحانات سے نافذ ہو گا ، امتحانات میں 96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔
91 سے 95 فیصد نمبر پر A+ سے، 86 سے 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے A گریڈ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ 81 سے 85 فیصد کے لیے B++ اور 76 سے 80 فیصد کے لیے B+ گریڈ مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب میں 60 ہزار بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع، ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ
71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ ، 61 سے 70 فیصد کے لیے C+ اور 51 سے 60 فیصد کے لیے C گریڈ ہو گا۔ اس کے علاوہ 40 سے 50 فیصد نمبر پر D گریڈ (Emerging) دیا جائے گا۔
40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو “Ungraded” قرار دیا جائے گا۔ ناکام طلبہ دوبارہ امتحان دے سکیں گے ۔