خبیر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں تعینات غفلت برتنے والے اساتذہ کے خلاف تادیبی کاروائیوں میں تیزی لائی ہے۔
اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان میں اقدامات کرتے ہوئے محکمے نے ڈیوٹی سے غیر حاضر 119 اساتذہ کو معطل کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق معطل اساتذہ میں 100 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔
شہدادکوٹ، ڈیوٹی سے غیر حاضر44 اساتذہ نوکریوں سے برطرف
ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ کو ابتدائی طور پر 4 ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے تاہم مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کیخلاف مزید قانونی کارروائی بھی کی جائیگی۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی محکمہ سکول ایجو کیشن نے سرپلس اساتذہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ محکمہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ پیڈا ایکٹ کے تحت درخواست نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا بچوں سے لیبر کا کام نہ لینے اور اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت
اس حوالے سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو حکم دیا گیا ہے کہ بارہا ہدایت کے باوجود پوسٹنگ کی درخواست نہ دینے والے سر پلس اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
محکمے کے مطابق کارروائی کا مقصد مزید تقرری یا ایڈ جسٹمنٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانا یقینی بنانا ہے تاکہ سر پلس اساتذہ کی اصل تعداد اور صور تحال واضح ہو سکے۔