سیالکوٹ کے 80 سرکاری اسکول 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

سیالکوٹ کے 80 سرکاری اسکول 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ


سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ میں 80 سرکاری اسکولوں کو 10 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز متاثرہوئے ہیں کچھ میں پانی کھڑا ہے۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مراسلہ کی روشنی میں ضلع کے 80 سرکاری اسکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔

پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ ، جلال پور پیروالا میں فوج طلب

ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ تحصیل سیالکوٹ کے متعدد اسکولز 8 تا 10 ستمبر بند رہیں گے، تحصیل ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کے کئی اسکولز میں بھی تدریسی عمل عارضی طور پر معطل رہے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے اسکولز کے احاطے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، بچوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top