سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ

سندھ میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ


محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسویں کے امتحانات 15 مارچ سے ہوں گے۔

11 ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر میڈیٹ کے نتائج 15 اگست تک سنائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں اسکولوں میں تعلیمی سال2025-26 یکم اپریل سے شروع ہو گا، کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 سے شروع کیا جائے گا۔

موسم سرما اور گرما کی تعطیلات پرانے شیڈول کے مطابق ہوں گی، موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی جبکہ موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات بارے اہم فیصلہ کر لیا۔

وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی یکم فروری تک ختم کر دی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافہ سے طلبہ و طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کے مطابق تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں 500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپیوں رجسٹر، رف کاپی کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top