لاہور میں کرایئے کی عمارت میں چلنے والے سرکاری اسکول بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے انسپکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کرایئے کی عمارت میں موجود اسکولوں کا جائزہ لے گی، ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر کردئے گئے۔
امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، محکمہ تعلیم ختم کرنے کی اجازت
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز بلڈنگ کا کرایہ نان سیلری بجٹ سے ادا کیا جا رہا ہے، انسپکشن کمیٹی سرکاری اسکول میں اساتذہ و طلبا کی تعداد کا جائزہ لے گی، تعداد کا جائزہ لینے کے ساتھ معیار تعلیم اور بچوں کا رزلٹ چیک کیا جائے گا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ناقص معیار اور غیر تسلی بخش کارکردگی پر متعلقہ اسکولز کو بند کردیا جائے گا، متعلقہ اسکولوں میں موجود اساتذہ و طلبا کو قریبی اسکولوں میں بھیج دیا جائے گا۔