لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اساتذہ پر پرنجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اسکول کے اوقات کار کے دوران اساتذہ نجی اسکول یا اکیڈمی میں پڑھاتے ہوئے پکڑے گئے توان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وفاق المدارس نے مڈل تا ماسٹر امتحانات کی فیسوں میں اضافہ کر دیا
ذرائع کے مطابق ہزاروں اساتذہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اساتذہ پر پابندی پبلک اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں پر عدم توجہ کی وجہ سے لگائی،اب اساتذہ کی سرگرمیوں پر سختی سے نظر رکھی جائے گی۔