خیبر پختونخوا حکومت نے ناقص کارکردگی والے ڈیڑھ ہزار اسکولز اور 55 کالجز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے مطابق آؤٹ سورس کیے جانے والے اسکولوں میں ضم اضلاع کے 500 اسکولز بھی شامل ہیں۔
چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالجز کو آؤٹ سورسنگ کا مقصد معیار کو بہتر کرنا ہے، یقینی بنایا جائے کہ آؤٹ سورسنگ کیلئے ادارے معیار پر پورے اتریں۔
پرائیویٹ اسکولز، اب 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہو گی، لسٹیں طلب
خیال رہے کہ صوبے میں میٹرک کے حالیہ نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں ، سیکڑوں سرکاری اسکولوں میں میٹرک کے نتائج کا تناسب بہت کم رہا ہے ، صوبے بھر میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ فیل ہو چکے ہیں ، بہت سارے ایسے اسکول بھی ہیں جن میں کامیابی کی شرح صفر فیصد رہی ہے۔