خیبرپختونخوا کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا کے سکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان


پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق میدانی اضلاع میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک ہونگی، مڈل اور ہائی اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا ایک اور اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم

اسی طرح بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم سے 31 جولائی تک ہونگی،صوبے کے میدانی اضلاع میں پشاور، چارسدہ، صوابی، مرادن، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع شامل ہیں۔

بالائی اضلاع میں سوات، مالاکنڈ، دیر، چترال ،بونیر اور دیگر اضلاع شامل ہیں،یاد رہے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top