خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خدشہ، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری


خیبرپختونخوا میں مزید سیلاب کا خدشہ ہے، تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اعلیٰ تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوات، بونیر، مانسہرہ، چترال اور بالائی اضلاع میں مزید سیلاب کا خدشہ ہے۔

کراچی میں موسم خوشگوار ہو گیا، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش

اعلیٰ تعلیمی ادارے 19 سے 25 اگست تک بند رہیں گے، محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جامعات اور کالجز درس و تدریس کا عمل آن لائن جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بھی ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top