خیبرپختونخوا، مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا، مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا میں مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انجینئرنگ یونیورسٹی مردان کا اے آئی سینٹر صوبے میں اے آئی ٹیکنالوجی کا مرکز قرار دے دیا گیا ہے، اس بارے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے وائس چانسلر یو ای ٹی مردان کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا

مراسلے کے مطابق یو ای ٹی مردان خیبرپختونخوا میں اے آئی سرگرمیوں کی قیادت کرے گی، طلبہ اور اساتذہ کیلئے اے آئی پر خصوصی تربیتی ورکشاپس منعقد ہوں گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اے آئی ٹولز کی تیاری پر کام کیا جائے، اے آئی پروگرامز کیلئے طلبہ سے کم سے کم فیس لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top