خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث 2 روز میں 83 سرکاری اسکول مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سیلاب کے باعث 552 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا،دیر، مہمند، چترال، شانگلہ اور مانسہرہ میں اسکولوں کو نقصان پہنچا۔
ن لیگ نے رانا ثنااللہ کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا
سرکاری اسکولوں کو سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا،بونیر میں 1 اسکول مکمل تباہ، 17 کو جزوی نقصان ہوا،سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایبٹ آباد میں سیلابی صورتحال کے باعث کل (منگل )تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایبٹ آباد میں کل سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔