خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے تحت تمام سرکاری اسکولزکو فرنیچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،اس موقع پرعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ سرکاری اسکولوں میں کوئی بھی بچہ فرش پر نہیں بیٹھے گا۔
اگلے مالی سال میں تمام سرکاری ا سکولوں میں فرنچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،سرکاری اسکولز میں بچوں کو فرنیچر، واش رومز اور پینے کا پانی فراہم کرنا ترجیح ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔