حکومت نے بی ایس ڈگری ہولڈر اساتذہ کو پروموشن کیلئے اہل قرار دے دیا

حکومت نے بی ایس ڈگری ہولڈر اساتذہ کو پروموشن کیلئے اہل قرار دے دیا


پنجاب حکومت نے بی ایس ڈگری کو 16 سالہ تعلیم کے مساوی قرار دے کر 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو پروموشن کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو بھی ایم اے اور ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز کی طرح پروموشن کا حق حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کئی برسوں سے بی ایس ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو پروموشن کے حق سے محروم رکھا جا رہا تھا کیونکہ پرانی پالیسی کے تحت صرف ایم اے یا ایم ایس سی ڈگری ہولڈرز ہی ترقی کے مستحق سمجھے جاتے تھے، بی ایس ڈگری رکھنے والے ہزاروں اساتذہ سینئرٹی لسٹ میں شامل نہیں ہو پاتے تھے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کا بچوں سے لیبر کا کام نہ لینے اور اسکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت

محکمہ سکول ایجوکیشن  کے مطابق یہ فیصلہ اب تمام سکولوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ایس ڈگری ہولڈرز کو بھی اگلی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی  کے اجلاس میں ترقی کے لیے شامل کیا جائے گا۔

ماہرین تعلیم کے مطابق اس پالیسی سے پنجاب کے تعلیمی ڈھانچے میں مثبت تبدیلی آئے گی اور اساتذہ کو اپنی محنت اور تعلیم کے مطابق ترقی کے مساوی مواقع میسر آئیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top