شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم انتظامیہ نے او/اے لیول کے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ اے/او لیول کے امتحانات کا انعقاد اسلام آباد کے تین سینٹرز میں ہوگا اور یہ امتحانات منعقد کرنے والے ادارے کھلے رہ سکیں گے۔
ایس سی او کانفرنس ، فیڈرل بورڈ کے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچے ملتوی
ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ ای الیون، نور محل جی ٹی روڈ اور ایچ ایٹ امتحانی مراکز کھلے رہیں گے جبکہ باقی تعلیمی ادارے اجلاس کے ایام میں مکمل طور پر بند رہیں گے۔