تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ اداروں کیلئے بھی ہے، وزیر تعلیم پنجاب

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ اداروں کیلئے بھی ہے، وزیر تعلیم پنجاب


پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پرائیویٹ اداروں کیلئے بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے پہلے کوئی بھی ادارہ کھولے تو رپورٹ کیا جائے، شکایت کے لئے ایجوکیشن ہیلپ لائن 03160261408 استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس ہو گی۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے 15 اگست کو کھلنے تھے لیکن چھٹیوں میں 31 اگست تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

بورڈ امتحان کی بجائے بچوں کا اسیسمنٹ ٹیسٹ، محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کا اہم فیصلہ

صوبائی وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے میں گرمی میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں قبول کرتا ہوں کہ چھٹیوں میں اضافے سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا لیکن ہمارے لئے بچوں کی صحت سب سے اہم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top