تعطیلات کے دوران اسکولز کھولنے پر 13 نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس

تعطیلات کے دوران اسکولز کھولنے پر 13 نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس


لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تعطیلات کے دوران اسکولز کھولنے پر 13 نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین چھینہ نے کہا کہ اسکولز کھولنے پر تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،تمام اسکولوں سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

تمام فیلڈ افسران کو سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اسکولوں کو سیل کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

خفیہ ٹیموں کے چھاپوں کے دوران 13 تعلیمی ادارے کھلے پائے گئے، نوٹس کے مطابق اسکول کھول کر پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top