خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ایس ایس ٹی کیلئے درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
پبلک سروس کمیشن کے مطابق سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی 1581 آسامیوں کیلئے ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دیں۔
پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ جنرل ایس ایس ٹی میل کی 575 پوسٹوں کیلئے 59 ہزار 410 درخواستیں ، ایس ایس ٹی بائیو کیمسٹری میل کی 184 اسامیوں کیلئے 20 ہزار 812 ، فزکس میل کی 186 نشستوں کیلئے 18 ہزار 425 درخواستیں موصول ہوئیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے افسران کی اسکروٹنی اور جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا
اس کے علاوہ ایس ایس ٹی میل آئی ٹی کی 51 آسامیوں کیلئے 7 ہزار 405 ، جنرل فی میل کی 289 اسامیوں کیلئے 45 ہزار 663 ، بائیو کیمسٹری فی میل کی 79 پوسٹوں کیلئے 24 ہزار 302 امیدواروں نے درخوستیں دیں۔
پبلک سروس کمیشن کے مطابق ایس ایس ٹی فزکس فی میل کی 179 اسامیوں کیلئے 6 ہزار 470 ، آئی ٹی فی میل کی 38 اسامیوں کیلئے 2 ہزار 96 درخواستیں موصول ہوئیں ،جبکہ فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے آمدنی ہوئی۔