اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی، علی امین گنڈا پور – ہم نیوز

اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی، علی امین گنڈا پور – ہم نیوز


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا(کے پی) علی امین گنڈا پور نے چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی رقم 1.2 ارب روپے سے بڑھا کر 2.4 ارب روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسیں آدھی کردی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں منعقدہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت اسکالرشپس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپورنے کہا کہ صوبائی حکومت کی مکمل کوشش ہوگی کہ اگلے مالی سال سے تمام سرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں میں فیسوں کو آدھا کیا جائے اور اس مقصد کےلیے اپنے وسائل سے صوبے کی آمدن بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران صوبائی حکومت کی آمدن میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے، صوبے کی بچیوں اور یتیم بچوں کو بارھویں جماعت تک مفت تعلیم دینے کےلیے دو ارب روپے مالیت کا انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، اپنے بچوں کی تعلیم اور ان کے بہتر مستقبل پر زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کریں گے۔

حکومت نے جبر کی تمام حدیں پار کر دیں ، عمران خان سے رہنمائی لیں گے ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں صوبائی حکومت نوجوانوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ 1.2 ارب روپے سے بڑھا کر 2.4 ارب روپے کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت اب تک 615 ملین روپے کی مدد سے 526طلبہ کو اسکالر شپس فراہم کی جاچکی ہیں، جن میں 366 انڈر گریجویٹس اور 150 گریجویٹس اسکالر شپس شامل ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top