امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلباء کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل

امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلباء کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل


امریکہ نے غیر ملکی طلباء کی ویزا کے حصول کی تمام درخواستیں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

فیصلے کے تحت اب ان تمام درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مکمل جانچ نہیں کر لی جاتی۔

سندھ حکومت کا طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو کا حکم ہے کہ طلباء کی ویزا درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک مؤخر رہے گی جب تک سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ نہ لے لیا جائے۔

ایک داخلی دستاویز میں تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طلباء اور تعلیمی تبادلے کے نئے ویزا کے لیے کسی بھی قسم کی نئی اپائنٹمنٹ یا تاریخ نہ دیں، جب تک کہ نئی ہدایات موصول نہ ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت برہم،پرائس کنٹرول کیلئے اقدامات کی ہدایت

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی لازمی جانچ میں متوقع وسعت کے پیش نظر، قونصل خانوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ تاحکم ثانی تعلیمی یا ثقافتی تبادلے سے متعلق ویزا کے لیے کسی بھی نئی اپائنٹمنٹ کا اضافہ نہ کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top