اسکولوں میں چھٹیوں میں مزید کتنی توسیع دی جائے گی؟ اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری

اسکولوں میں چھٹیوں میں مزید کتنی توسیع دی جائے گی؟ اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری


یکم ستمبر میں پنجاب بھر میں تمام اسکول کھلنے تھے لیکن سیلاب کی وجہ سے اسکولوں میں چھٹیوں میں توسیع پر غور کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکولز کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع زیر غور ہے، اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع کے معاملے پر فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عارضی اساتذہ کو خوشخبری سناتے ہوئے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب میں سکول بند کرنے یا کھولنے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے پرائمری مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جائے گی۔

اسکولوں میں میٹرک اور ٹیکنالوجسٹ ٹیچر کو بھی رکھا جائے گا، واضح رہے کہ صوبے بھر میں 12 ہزار اساتذہ رکھے گئے تھے، مذکورہ ایس ٹی آئی کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لئے رکھا گیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top