کراچی میں انٹر سائنس پری میڈیکل کے نتائج 2025 کا اعلان

کراچی میں انٹر سائنس پری میڈیکل کے نتائج 2025 کا اعلان


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرسائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق امتحانات میں 26 ہزار37 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، جن میں سے 25 ہزار 215 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق 12 ہزار16 امیدوارکامیاب قرارپائے جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 47 اعشاریہ 66 فیصد رہا۔

بورڈ حکام کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اورآفیشل ایپ پردستیاب ہیں جبکہ کامیاب طلبہ کے مارک شیٹس کالجز کو آئندہ ہفتے بھیج دی جائیں گی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون کا اعزاز، ڈاکٹر عائشہ صدیقہ فیگو کی ٹرسٹی منتخب

ناظم امتحانات نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام کے تحت نتائج مرتب کیے گئے ہیں اورپوزیشن ہولڈرزکا اعلان جلد ایک تقریب میں کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top