پنجاب

پنجاب


پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکول کھل گئے۔

لاہور سمیت پنجاب میں میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج سے باقاعدہ کھل گئے ہیں تاہم لاہور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 45 سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔

سیلابی صورتحال ، بہاولنگر میں تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند کر دیئے گئے

سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ ، مراکہ، مانگا، چوہنگ ، شاداب کالونی ، سگیاں ، بند روڈ شفیق آباد، پری محل شاہدرہ، ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہ پور کانجراں کے سرکاری اسکولز بند رہیں گے۔

دوسری جانب خبیر پختونخوا میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، اسکولز، کالجز اور جامعات میں آج سے کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top