پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے خصوصی پیکیج ، سمسٹر کی فیس معاف

پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے خصوصی پیکیج ، سمسٹر کی فیس معاف


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالبعلموں کیلئے خصوصی پیکیج کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے تمام طلباء کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی، متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔

سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جائے ، وزیراعظم

مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اول کی فیس معاف کی گئی ہے، ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع بھی کر دی گئی۔

اس کے علاوہ ہونہار اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ بھی ایک ماہ تک بڑھا دی گئی ہے۔

پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، مریم نواز

مریم نوازکا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی کے دوران اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی، سیلاب متاثرین کی پوری طرح مدد کے لئے کوشاں ہوں، جلد بحالی اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top