نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کا لاہور میں گرینڈ فنالے

نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کا لاہور میں گرینڈ فنالے


ہم نیٹ ورک کے ”ہم ان ایجوکیشن” پروگرام کے تحت منعقد ہونے والا ”نیڈو ہم اسپیلنگ وِز” لاہور کے الحمرا ہال میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ّ

اس تعلیمی مقابلے کا آغاز کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے ہواجس میں 6سے 17 سال کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ ریجنل راؤنڈز میں کامیابی حاصل کرنے والے فائنلسٹ لاہور کے الحمرا ہال میں جمع ہوئے تاکہ ملک بھر کے ذہین ترین اسپیلرز کا مقابلہ کر سکیں۔

تقریب کی صدارت صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کی جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر شہر کے معززین، میڈیا نمائندگان، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد مختلف ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے شروع ہوئے۔ طلبہ نے درست تلفظ، ہجے اور زبان دانی کی بہترین مثالیں پیش کیں جنہوں نے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

فائنل راؤنڈ میں حصہ لینے والے طلبہ نے نظم و ضبط، اعتماد اور ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کو یادگار بنا دیاجن میں کراچی سے انٹرنیشنل اسکول آف کراچی، بی وی ایس ہائی اسکول، ڈی ایچ اے سی ایس ایس اور فیوچر ورلڈ اسکول، اسلام آباد سے اساس انٹرنیشنل اسکول، پریپریٹری اسکول، ای ایم ایس ہائی اسکول گرلز اور ای ایم ایس ہائی اسکول بوائز جبکہ لاہور سے تھنک اینڈ گرو ری وائنڈ کیمپس، دی ٹرسٹ اسکول (پرائمری بوائز)، اور لاہور گرامر اسکول شیخوپورہ شامل تھے۔

جیتنے والے خوش نصیبوں میں 15 سے 17 سال میں ای ایم ایس ہائی اسکول اسلام آباد کے محمد طلحہ ابراہیم ونر جبکہ عثمان ایس کاکاخیل اور کراچی فیوچر ورلڈ اسکول کے احتشام امین رنراپ تھے۔ 12 سے 14 سال میں ای ایم ایس اسلام آباد کی سلمی عائشہ خان ونر جبکہ اسی اسکول کی الیشبہ جمیل اور انشال وسیم رنراپ تھیں۔

9 سال سے 11 سال میں پریپریپراٹری اسلام آباد کی الائیہ فرخ ونر، بی وی ایس کراچی کے محمد حسام شیخ اور پریپریپراٹری کے میاں محمد موسی رنر اپ تھے جبکہ 6 سے 8 سال میں اساس اسلام آباد کے محمد واعظ نوید عباسی ونر، تھنک اینڈ گرو لاہور کی ہادیہ راشد اور انٹرنیشنل اسکول کراچی کی فریحہ نثار رنراپ تھے۔ جیتنے والوں کو ٹرافی، کیش پرائز اور دیگر تحائف سے نوازا گیا۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے اس موقع پر ہم اسپیلنگ وِز کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ بچوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا مسلسل موقع ملتا رہے۔ اختتامی تقریب میں ججوں اور مہمانوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان میں تعلیمی مقابلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

مقابلے کے اختتام پر شرکا کے جوش و جذبے اور والدین و اساتذہ کے تعاون کو سراہا گیا جبکہ ججوں نے بچوں کی کارکردگی کو پاکستان میں تعلیمی مقابلوں کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

نیسلے نیڈو اور ہم نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یہ تعلیمی مقابلہ او جی ڈی سی ایل اور انوویٹڈ چوکو رنگز کے تعاون سے ہوا، جبکہ انٹرٹینمنٹ پارٹنر ونڈر لینڈ، ہاسپیٹالیٹی پارٹنر آواری ایکسپریس، تکنیکی معاون ہمز ٹیک، لائیو اسٹریم پارٹنر مائیکو اور میل پارٹنر برگر او کلاک ہیں۔

منتظمین کے مطابق نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے انعقاد کا مقصد بچوں میں زبان سیکھنے، درست تلفظ، ہجوں کی درستی اور علمی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئی نسل کو مقابلے کے ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا۔

یاد رہے کہ نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے کراچی پول راونڈز 20 سے 23 اکتوبرجبکہ 24 اکتوبر کو ریجنل راونڈ کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوا۔اس وقت اسلام آباد میں پول راونڈ 28 اکتوبراور 29اکتوبر کو ریجنل راؤنڈ 29 این آئی سی ایل بلڈنگ میں منعقد ہوا۔ لاہور کے الحمرا ہال میں 31 اکتوبر کو پول راونڈ جبکہ یکم نومبر کو ریجنل راونڈ منعقد ہوئے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top