ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان آج ، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امتحان آج ، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ


میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج لیا جائے گا، ایک لاکھ 40 ہزار طلبہ داخلہ ٹیسٹ دیں گے۔

کے ایم یو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ صوبے کے 7 اضلاع میں بیک وقت منعقد ہو گا، پشاور، مردان، سوات، لوئر دیر ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں امتحان لیا جا رہا ہے۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا سے امتحان میں 39 ہزار 981 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، ٹیسٹ تمام مراکز میں صبح 9 بجے شروع اور 1:30 پر مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:لاہور بورڈ نے امتحانات میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف کروا دیا

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے، امتحانی مراکز میں فونز، اسمارٹ واچز، ایئر بڈز اور دیگر آلات لانے پر پابندی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top