وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ذہین طلبامیں ایک لاکھ لیپ ٹاپ (LapTop)کی تقسیم کا آغاز کل(جمعرات) سے ہوگا۔ خصوصی تقریب جناح کنونشن سنٹر میں منعقد کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ سکیم کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں ،سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ میرٹ پر ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔
پنجاب میں8سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز
افتتاحی تقریب کل کنونشن سنٹر میں ہو گی۔ بعد ازاں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
اس حوالے سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس تناظر میں نوجوانوں کو تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پی ایم لیپ ٹاپ اسکیم 2025، اسٹیٹس معلوم کرنے کی مکمل رہنمائی
وزیراعظم یوتھ پروگرام کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبا میں میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم سے انہیں اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملےگا۔
