ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ

ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ


پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے ایم ڈی کیٹ امتحان ڈومیسائل کی بنیاد پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہر طالب علم اپنے ڈومیسائل کے مطابق متعلقہ صوبے میں ٹیسٹ دے گا اور کسی دوسرے صوبہ میں امتحان نہیں دے سکے گا۔

فیصلے کے مطابق چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے یونیورسٹیز کی منظوری دی گئی ہے۔ان میں آئی بی سکھر، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکوئٹہ اور اسلام آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔

سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کے لئے اسلام آباد میں ایک ایک سینٹر بنایا جائے گا جہاں وہ امتحان دے سکیں گے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا ڈومیسائل کے حامل امیدوار اپنی یونیورسٹی کے سینٹرز پر امتحان دیں گے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے سینٹرز پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے امیدوار بھی امتحان دے سکیں گے تاہم ان کے کوٹہ کے مطابق نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے متعلقہ صوبہ کا ڈومیسائل لازمی ہو گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے رہائشیوں کے لئے بھی پاکستان کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں نشستیں مختص ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کے امتحان کا شیڈول تبدیل کردیا تھا۔

پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری

امتحان 5 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونا تھا لیکن اب یہ امتحان 26 اکتوبر 2025 (بروز اتوار) کو ہو گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top