چینی کی درآمدات پر عارضی پابندی، حکومت کا اعلان

چینی کی درآمدات پر عارضی پابندی، حکومت کا اعلان


وزارت قومی غذائی تحفظ نے چینی کی مزید درآمد روکنےکا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے فیصلہ ملک میں چینی کے ذخائر کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔

ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں اس لئے مزید درآمد کی ضرورت نہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی سی پی کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی چینی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کے موجودہ معاہدوں تک محدود رہےگی، جس کے آرڈرز پہلے ہی دیئےجا چکے ہیں۔

اس حوالے سے ٹی سی پی کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top