چین نے پاکستان کا تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اسٹیٹ بینک کے پاس تین سال سے جمع دواعشاریہ ایک ارب ڈالرز رول اوور کیے ہیں۔ چین نے مزید ایک اعشاریہ تین ارب ڈالرز کا کمرشل قرض رول اوور کیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کے کمرشل بینک سے ایک ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں۔
کثیر جہتی ذرائع سے پچاس کروڑ ڈالرز مزید موصول ہوئے ہیں،رول اوور اور نئے کمرشل قرض ملنے سے ملکی زرِمبادلہ ذخائر چودہ ارب ڈالرز ہو جائیں گے۔
سات ارب ڈالرز بیل آؤٹ پروگرام سے پاکستانی معیشت کو استحکام ملا ہے۔