پیٹرول اورڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافےکا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184روپے97 پیسےفی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 179روپے 96پیسے فی لیٹر مقررتھی،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔
یاد رہےوزارت خزانہ نےرات گئےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں آج سے 4 روپے7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج سے 4روپے 4پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔