پاکستان میں ریکو ڈیک منصوبے کے لیے جاپان کا تعاون ممکن

پاکستان میں ریکو ڈیک منصوبے کے لیے جاپان کا تعاون ممکن


جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون نے پاکستان کے ریکو ڈیک منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ جاپان بینک کے وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی، جس کی قیادت جے بی آئی سی میں کان کنی اور میٹل فنانس کے ڈائریکٹر جنرل ٹارو کیٹو نے کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبے میں جاپان بینک کی دلچسپی خوش آئند ہے اور وہ پاکستانی معیشت میں جاپانی سرمایہ کاری اور اعتماد کو سراہتے ہیں۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ریکو ڈیک منصوبے کو وفاقی اور صوبائی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے اور یہ منصوبہ پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے معیار کو قائم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مائننگ فریم ورک کی ہم آہنگی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جے بی آئی سی ٹارو کیٹو نے کہا کہ جاپان بینک کان کنی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر کام کرے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top