راولپنڈی اسلام آباد کے تندور مالکان نے من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔
جڑواں شہروں میں نان بائیوں نے روٹی نان roti naan اور پراٹھے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ہے۔ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 15روپے سے بڑھا کر 20روپے کردی ہے، نان کی قیمت 25روپے کے بجائے 30 روپے کردی گئی۔
کلچہ کی قیمت 30روپے سے بڑھاکر40 روپے مقرر کردی گئی ہے، نان بائی پراٹھا 50 کے بجائے 60روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ نان بائیوں کی جانب سے قیمتوں میں کئے گئے خود ساتختہ اضافے پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ خاموش ہے۔