ملک میں بجلی اگلے ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان

ملک میں بجلی اگلے ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان


ملک میں بجلی اگلے ایک ماہ کے لیے مہنگی ہونے کا امکان ہے، کیونکہ نیپرا آج سی پی پی اے کی درخواست پر اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت کے حوالے سے سماعت کرے گا۔ سی پی پی اے نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی میں 19 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔ اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ بجلی فراہم کی گئی تھی۔

اگست میں بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 7.50 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ مقررہ 7.31 روپے فی یونٹ تھی۔

مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ، درآمدی کوئلے سے 14.07 روپے فی یونٹ، فرنس آئل سے 33 روپے فی یونٹ، گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ اور ایل این جی سے 21.73 روپے فی یونٹ رہی۔

ایران سے درآمد ہونے والی بجلی کی لاگت 41 روپے فی یونٹ رہی جبکہ بگاس سے بجلی کی پیداواری لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top