مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5,400 روپے کے اضافے کے بعد 415,278 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت بھی 4,629 روپے کے اضافے کے بعد 356,033 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 4,949 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو نئی بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 54 ڈالر کے اضافے کے بعد 3940 ڈالرکا ہوگیا ہے۔