انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر فی اونس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی معیشت میں غیر یقینی صورتحال اور بڑھتی ہوئی جیو پولیٹیکل کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران فی اونس قیمت 4 ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی۔
ماہرین کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں ممکنہ کمی کی توقعات نے بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کو تقویت دی ہے۔
دوسری جانب، آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے گزشتہ روز فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے میں فروخت ہوا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت1286روپے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہوگئی ہے۔