سونے کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ آج سونے کے نرخ gold rate میں 1900 روپے تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 1629 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 79 ہزار 629 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، سونے کے نرخ میں آج 19 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4217 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 5337 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو 2026 تک سونا 5000 ڈالر فی اونس تک جانے کا امکان ہے۔ رواں سال سونے کے نرخ میں اب تک 56 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، دنیا بھر کے مرکزی بینک بھی بڑی مقدار میں سونا خریدنے میں مصروف ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہو چکا ہے، چاندی کی قیمت بھی 52.12 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے، پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top