عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 71 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 715روپے بڑھ کر 3لاکھ 67ہزار 112روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔