سندھ ہائیکورٹ نے 18 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر “کے الیکٹریکس ” کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے 18 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر “کے الیکٹریکس ” کو نوٹس جاری


سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں لائن لاسز کو جواز بنا کر بجلی کی بندش کو چیلنج کیا گیا ہے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ کے الیکٹرک اپنی لوڈشیڈنگ پالیسی کے برعکس 18 ،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کررہا ہے۔

نیپرا کو درخواست گزاروں نے شکایت کی تاحال شکایت پر فیصلہ نہیں کیا۔

اس پر جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں،کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کررہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں۔

شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہےمگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ریگولربینچ پہلے بھی اس نوعیت کے کیسز سن چکی ہے، ڈیکلریشن چاہتے ہیں حکم نہیں، ناجائز لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کاحکم دیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو نیپرا کے ریجنل ہیڈکو بھی طلب کرلیا۔    




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top