زرعی صارفین کے لیے فیسکو کا بڑا ریلیف

زرعی صارفین کے لیے فیسکو کا بڑا ریلیف


فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو )کا زرعی صارفین کے لیے بڑا ریلیف،فیسکو نے 53 ہزار زرعی صارفین کو بلوں کی تاریخ میں توسیع کی اجازت دے دی۔ 

فیسکو نے صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں 7 روز کی توسیع کی سہولت فراہم کر دی ہے، صارفین کو مقررہ تاریخ گزرنے سے قبل توسیع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،فیسکو ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تمام سرکلز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،بلوں کی تاریخ میں توسیع سے زرعی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ زرعی صارفین کی سہولت کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top