حکومت کا عوام کوبڑا جھٹکا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت کا عوام کوبڑا جھٹکا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ


بجلی کے صارفین کے لیے ایک اور ممکنہ جھٹکا، ماہِ مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی 2025 کے دوران 12 ارب 75 کروڑ یونٹس سے زائد بجلی پیدا کی گئی، جس کی لاگت 7 روپے 49 پیسے فی یونٹ رہی۔

مئی کے لیے ریفرنس لاگت 7 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی، اس طرح 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

سی پی پی اے رپورٹ کے مطابق مئی میں بجلی کی پیداوار مختلف ذرائع سے کی گئی۔ پانی سے 37.98 فیص،مقامی کوئلے سے 11.08 فیصد،درآمدی کوئلے سے 6.24 فیصد،فرنس آئل سے 0.16 فیصد،مقامی گیس سے 6.92 فیصد،درآمدی ایل این جی سے 16.99 فیصد اور جوہری ایندھن سے 15.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔

نیپرا کی جانب سے منظوری کی صورت میں یہ اضافہ صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا اور اس کا اطلاق صارفین کے آئندہ بجلی بلوں میں کیا جائے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top