برائلر مرغی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ

برائلر مرغی کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ


سستے پروٹین کے طور پر جانے جانے والے برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک ہی روز کے دوران 20 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر گوشت کی فی کلو قیمت 459 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ شہر کی مختلف مارکیٹوں میں یہ 470 سے 475 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

فارم ریٹ 289 روپے فی کلو جبکہ ٹریڈرز ریٹ 301 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ہول سیل سطح پر قیمت 303 روپے فی کلو ہے، تاہم سیلرز کو یہ 315 روپے میں دستیاب ہے۔

پرچون نرخ 317 روپے طے ہونے کے باوجود 329 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے۔

گوشت کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عوام کی قوتِ خرید پر کاری ضرب ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو برائلر گوشت کو سستے پروٹین کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top