ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا جمع کر لیا، ٹیکس کارروائی کا فیصلہ

ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا جمع کر لیا، ٹیکس کارروائی کا فیصلہ


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر کریک ڈاؤن کے لیے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جمع کیے گئے 60 ہزار جیولرز میں سے صرف 21 ہزار رجسٹرڈ ہیں، اور ان میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔

ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس بچا رہے ہیں، اور اب ان کے خلاف کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سے ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے۔

ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر حکام نے کہا ہے کہ تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے۔

کسی تاجر اور صنعت کار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیں گے، ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے گا تو ملک چلے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top